• news

آزاد امیدوار کو ووٹ دینا پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے: ایمل ولی

چارسدہ (اے این پی) کے پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینا پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے۔ آزاد امیدوار بکیں گے اور لوٹے تو ضرور بکیں گے۔ چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا ہم دہشت گردی سے بْری طرح متاثر ہوئے۔ 2013ء کے انتخابات میں انتخابی مہم تک چلانے نہیں دی گئی، میں اپنے بچے کیلئے بندوق نہیں چاہتا، ہمیں پرائی جنگوں میں جھونکا گیا۔ ہم صوبوں کو جائز حقوق دینا چاہتے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی، بجلی ہم بنا رہے ہیں اور زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔ گیس ہماری ہے لیکن ہم اس سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آزاد امیدوار بکیں گے اور لوٹے تو ضرور بکیں گے، بعض امیدواروں کو لوٹا کہنا بھی لوٹے کی توہین ہے۔ آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہونگے، آزاد امیدوار کو ووٹ دینا پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن