• news

نمونیا سے مزید 7 بچے جاں بحق، 942 نئے کیس رپورٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا۔ حکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں  24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔ نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ اس دوران لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن