• news

بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارت نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرلیں۔ بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا۔ کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں،جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے۔ اس کامقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے، جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے۔ کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن