• news

عمرہ کی ادئیگی، محسن نقوی کی ملکی سلامتی، خوشحالی کیلیئے دعا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی محسن نقوی نے حرم پاک پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام اور سر بلندی‘ عوام کی خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ محسن نقوی نے امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔  محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق دے اور پاکستان کو اقوام عالم میں ایک بار بلند مقام عطا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن