• news

غربت کا خاتمہ، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے: آصفہ بھٹو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ریلی نکالی۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی عوام کے درمیان موجود ہے۔ بے نظیر مزدوروں اور طلباء کی آواز تھیں، میں آج عوام کی آواز بن کر باہر نکلی ہوں، میں عوام کی آواز بنوں گی، بلاول عوام کی آواز بنے گا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ غربت کا خاتمہ کریں گے۔ کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے، عوام کو مفت بجلی کی سہولت دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن