• news

’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘کتاب کی تقریب رونمائی 

لاہور (نیوز رپورٹر) ایوان اقبال لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی 2 جلدوں اور 14 سو صفحات پر مشتمل تجزیاتی تحقیق’’دستو مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام طاہر القادری نے کہا کہ دستور مدینہ تاریخ عالم کا پہلا فلاحی اور اْم الدساتیر ہے جس میں امورِ مملکت انجام دینے کے حوالے سے مکمل راہ نمائی مہیا کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اس کتاب سے اْمت کو ریاست مدینہ کے موضوع پر مصدقہ مواد میسر آیا ہے اور اس حوالے سے مزید فکری واضحیت حاصل ہوئی ہے۔ کتاب کے مصنف، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دستور مدینہ فکر اور الفاظ کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن