الخدمت فاؤنڈیشن نے صاف پانی کے 2ہزار826منصوبے مکمل کئے:وقاص جعفری
لاہور( خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے صا ف پانی پروگرام کی سالانہ رپورٹ 2023جاری کردی۔ دوران سال صاف پانی کے 2ہزار826 منصوبے مکمل کئے گئے۔ چولستان میں 413پراجیکٹ مکمل ہوئے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 29 مستقل موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جبکہ تھرپارکر میں 20ایگروسولرمنصوبے مکمل کئے گئے۔