کابل: افغان سفیر اور ترجمان چینی وزارت خارجہ کی ملاقات، علاقائی رابطہ اجلاس پر گفتگو
کابل (این این آئی) چین کے دار الحکومت بیجنگ میں افغان سفیر بلال کریمی نے چینی وزارت خارجہ میں ایشیائی شعبے کے سربراہ مائو مینگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سیاسی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ افغان سفیر اور مائو مینگ کے درمیان 29 جنوری پیر کو کابل میں ہونے والے علاقائی رابطہ گروپ کے پہلے اجلاس کے انعقاد پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس اجلاس میں روس، چین، ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان شرکت کریں گے۔