بورے والا: پسند کی شادی کا رنج، سسرالیوں نے نوجوان کو اغوا کر کے قتل کر دیا
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) پسند کی شادی کے رنج میں مسلح افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کے سسرالیوں نے سرفراز کو اغواء کر کے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ فتح شاہ پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود میں داماد کے بھائی کو اغواء کر کے قتل کر نے والے ملزموں کے خلاف قتل اور اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ظہیر کا بھائی سرفراز اپنی نانی کی وفات پر اپنے گھر میں موجود تھا، بشیر اور اس کے ساتھی آئے اور سرفراز کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ ظہیر اور ورثاء نے ملزموں کا تعاقب کیا تو انہوں نے سرفراز کو اپنے گھر میں لے جا کر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔