چینی خاتون نے 2.8 ملین ڈالرز کی دولت بلیوں اور کتوں کے نام کر دی
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں ایک خاتون وصیت میں بے شمار دولت بچوں کے بجائے اپنے پالتو جانوروں کے نام کرکے چل بسیں۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی لیو نامی خاتون نے چند سال قبل ایک وصیت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے تینوں بچوں کے نام تمام جائیداد کردی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔ رپورٹ کے مطابق سیو نے اپنی وصیت تبدیل کردی کیونکہ جب وہ بیمار پڑیں تب ان کے بچوں نے ان کی دیکھ بھال نہیں کی، نہ ہی وہ ان کی خیریت دریافت کرنے گھر آتے تھے۔