ای سی یو ایس ٹی کے چینی وفد کا دورہ یو ای ٹی،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور(لیڈی رپورٹر ) عالمی تعلیمی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چینی وفد کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔معاہدے کا مقصد باہمی مفادات پر طویل مدتی سائنسی تحقیقی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ دونوں یونیورسٹیوں کے حکام نے بائیو جیو ٹیکنیکل اور بائیو انرجی کے شعبوں میں بنیادی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جدت اور عملے کی تربیت پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔