بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمن سنگلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فیصلہ کن معرکے میں اْنہوں نے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی چین کی کی وین ژینگ کو سٹریٹ سیٹ میں 3-6، 2-6 سے ہرادیا۔ ایونٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج میدودیو اور جینک سنر کے درمیان کھیلا جائیگا۔