• news

فرانسیسی صدر کی وفد کے ہمراہ خواجہ نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر حاضری 

نئی دہلی(نیٹ نیوز) فرانسیسی صدر ایمونوئیل میکرون جو  ان دنوں دورہ بھارت پر ہیں، گزشتہ روز نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ پر پہنچے۔ فرانسیسی صدر اور انکے وفد میں شامل افراد اس موقع پر مزار پر کچھ دیر احتراماً خاموشی کے ساتھ کھڑے رہے۔ یاد رہے انہوں نے 13 رجب کو حضرت نظام الدین اولیا کے مزار پر جاری رسومات میں بھی شرکت کی۔ صدر میکرون کو اس موقع پر بھارتی صدر دروپدی مرمو نے پھول پیش کئے جبکہ مزار کے متولی نے مہمان صدر کا استقبال کیا اور انہیں حضرت نظام الدین اولیا کی زندگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن