سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
لاہور( این این آئی)سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کے روز ہوگا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی شرح سودکاتعین کیا جائے گا۔اس وقت سٹیٹ بنک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد کی سطح پر ہے۔رواں سال جون تک مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مزیداجلاسوں کاشیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مزید3اجلاس 18مارچ، 29اپریل ،10جون کوہوںگے۔