الیکشن میں جس نے مجھ پر اعتماد کیا توڑوں گا نہیں، خدمت کرنے آیا ہوں: جہانگیر ترین
ملتان (نیٹ نیوز) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جس نے مجھ پر اعتماد کیا اور ووٹ دیا میں اس کا اعتماد نہیں توڑوں گا۔ جہانگیر ترین نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑے عہدے کا شوق نہیں میرے پاس سب کچھ ہے میں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں۔ اپنے امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر شاہ ہمارا شیر ہے، اس کی سپورٹ کریں گے۔ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں شیر اور عقاب کے نشان پر مہر لگائیں۔