اردن: بیس پر ڈرون حملہ، 3 امریکی فوجی ہلاک، 34 زخمی
ریاض‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام نے ملکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔ امریکی حکام نے الزام لگایا ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا۔ ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا۔ صدر جوبائیڈن نے مذمت کی ہے۔