بنوں ‘ پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمدوزیر کی رہائش گاہ کیساتھ دھماکہ ‘2 افراد زخمی
بنوں (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وامیدوار پی کے101ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے ساتھ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ،دھماکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے دوران سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان انتخابی مہم کی وجہ سے گھر پر موجود نہیں تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی دو افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایس ڈی پی او نواب عمران اسلم مروت اور ڈی ایس پی عبدالحنان خان مروت پہنچ گئے جنہوں نے وزیر ہائوس کے چاروں اطراف میں لوگوں کی نقل وحرکت کو بند کردیا اور وزیر ہاس جانے والے راستے سیل کردیئے بم ڈسپوزال سکواڈ کے ماہر قسمت خان کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا وزیر ہائوس کے باہر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ادھر ریسکیو ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جوہی ہمیں کنٹرول روم سے دھماکے کی اطلاع ملی تو ہم نے فوری طور پر رسپانس دیا اور جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سڑک پر پڑے دو زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو منتقل کئے پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن کا اغاز کردیا ہے تاہم اخری اطلاعات کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔