پیپلز پارٹی کے 10 نکاتی منشور میں عوامی فلاح ہے:میاں محمد ایوب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 10 نکاتی منشور میں عوامی فلاح ہے۔ اس پر عمل ہونے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے انقلابی،فلاحی منشور کو دوسری پارٹیاں بھی کاپی کرنے پر مجبور ہو چکی میں۔ بلاول بھٹو زرداری منتخب ہوکر اپنے منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کیلئے پیپلز پارٹی ہر ڈویژن کی سطح پر بہترین یونیورسٹیاں بنائے گی۔