ن لیگ ، پیپلز پارٹی لفظی گولہ باری کر کے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں: ضیاالدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی لفظی گولہ باری کر کے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں۔ان دونوں بڑی جماعتوں کے منشور عوام کو جھوٹی امیدوں اور لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں۔ عوام حقیقی تبدیلی اور مسائل سے نجات کیلئے خدمت کی سیاست کرنے والی جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دے اور8 فروری ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا یوم حساب بنا دے۔