شفاف الیکشن میں ہی ملک اور جمہوریت کی بقاء ہے:عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) شفاف الیکشن میں ہی ملک اور جمہوریت کی بقاء ہے۔ تمام جماعتوں کو اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ عوام مہنگائی میں پس چکے ہیں۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث لاہور کے امیر مولانا حافظ امجد اقبال گھمن میجر عبد المجید مولانا بشیر سلفی قاری محمد فیاض مولانا سلمان عادل اور دیگر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک اور جمہوریت کی بقاء کیلئے ضروری ہیں۔ دھاندلی کی کوششیں جمہوریت اور ملک کو کمزور کر سکتی ہیں۔ اسلئے پاکستان کی مضبوطی اور ملکی سلامتی کیلئے تمام دینی سیاسی جماعتوں کو اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ ہمیں اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ نگران حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کرکے غریب عوام سے ذندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے۔ جماعت کے کارکنان 5 فروری کو کشمیری اور فلسطنی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کریں۔