• news

افغانستان: خاتون نے قالین بننے کا کارخانہ لگا کر 100 خواتین کو روزگار  دیدیا

کابل( نوائے قت رپورٹ )  افغانستان میں جوزجان میں ایک خاتون نے قالین بننے کا کارخانہ بنا کر 100 خواتین کو روزگار فراہم کیا ہے۔ مذکورہ فیکٹری کی منیجر مقدس سادات نے بتایا کہ تقریباً سات ماہ قبل انہوں نے قالین بْننے اور تقریباً ایک سال قبل ٹیلرنگ سکھانے کا آغاز کیا تھا۔ اب 40 خواتین ٹیلرنگ اور 60 خواتین قالین بننے کے شعبے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قالین بْنائی کا کام کرنے والی خواتین کو میٹر کے حساب سے ماہانہ اور ٹیلرنگ کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شعبہ خواتین کی صنعت کی سربراہ فاطمہ نیک رسولی کہتی ہیں کہ پچھلے دو سالوں میں جوزجان میں تقریباً 6000 خواتین دستکاری ، قالین بْنائی، ٹیلرنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں مصروف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن