لودھراں، جہانگیر ترین کی انتخابی مہم چوہدری فضل و دیگر کی حمایت کا اعلان
لودھراں (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی لودھراں کے حلقے این اے 155 میں انتخابی مہم کے دوران چوہدری فضل اور دیگر شخصیات نے حمایت کا اعلان کیا۔سابق ناظمین یونین کونسل سہیل بھارا اور بشیر آرائیں نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔سابق صدر انجمن تاجران راؤ احسان الحق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔