• news

18 ویں ترمیم ہماری زندگی میں رول بیک نہیں ہوگی: ایمل ولی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پی کے صدر ایمل ولی خان نے پارلیمان میں جا کر جمہوری عمل کی کمزوریوں کا صفایا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چارسدہ کے علاقے پڈانگ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ سال گزرنے کے باوجود 18ویں ترمیم پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک 18 ویں ترمیم کے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں ہوا ۔ ہماری بات 18ویں ترمیم پر من و عن عمل کی ہے۔ ہماری زندگی میں تو 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن