• news

سولہ ماہ آرام نہیں کیا، ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا: سعد رفیق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بیٹھنے کی خوشی نہیں ہے۔ این اے 122 میں گوہاوا پنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سکول نہیں تھے۔ سیوریج کا نظام بھی موجود نہیں تھا۔ آج علاقے کا کوئی سکول ایسا نہیں جسے اپ گریڈ نہیں کیا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے سولہ ماہ کی حکومت میں آرام نہیں کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ رنگ روڈ شہباز شریف نے بنایا، ووٹ کی طاقت سے علاقے کے لوگوں کی زندگی آسان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سازش کر کے ہمیں نہیں ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا گیا۔ اب اقتدار میں آئے تو میٹرو بس رنگ روڈ سے چلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن