ٹورنٹو: وزراء کی سکھوں سے ملاقات، ننکانہ، کرتارپور میں فائیوسٹار ہوٹلز بنانے پر اتفاق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفد نے ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی۔ وزیراعلی محسن نقوی کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز ہوا۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری مکمل ٹورزم پیکج حاصل کرسکیں گے۔ وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر کا سکھ کمیونٹی سے تبادلہ خیال ہوا۔ کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو دورہ پنجاب کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔ ملاقات میں کینیڈا اور پاکستان کے مابین مذہبی سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ ٹورزم پیکج کے تحت سکھ یاتریوں کیلئے ریاستی سکیورٹی بھی فراہم ہوگی۔ ملاقات میں پاکستانی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔