• news

مشکل وقت میں ن لیگ کا ساتھ دیا‘ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں‘ ہم کیوں نشانہ؟: دانیال عزیز

شکرگڑھ (نامہ نگار) دانیال عزیز دیپوکے الیکشن کمپین کے دوران احسن اقبال پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے ہم نے مشکل دور میں مریم نواز کا جلسہ کروایا۔ احسن اقبال سمیت آج کے ٹکٹ ہولڈروں میں سے کوئی جلسے میں شریک نہیں ہوا بلکہ یہ لوگ عوام کو جلسہ میں شریک ہونے سے روکتے رہے۔ قربانی کے وقت دانیال عزیز، مہناز عزیز اور ساتھی مار کھاتے رہے۔ اب وقت بدلا ہے تو فائدہ اٹھانے والے وہ ہیں جن کا ن لیگ سے تعلق کوئی نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی 9 مئی میں ملوث تھے نہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، ہمیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ احسن اقبال لوٹے ختم کرنے آئے تھے سارے لوٹے اپنے پاس اکٹھے کر لئے۔ احسن اقبال نے وجیہہ اکرم کو مخصوص نشست دی ہے۔ وجیہہ اکرم کل پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتی تھی۔ مجھ پر اعتماد کریں میجھے ووٹ ڈال کر اسلام آباد بھیجیں قسم اٹھاتا ہوں میں مہنگائی کے خلاف جنگ کروں گا۔احسن صرف اپنے بیٹے کو ایم پی اے بنانا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال کا بیٹا اس اہل نہیں ہے کہ وہ ایم پی اے بنے۔

ای پیپر-دی نیشن