• news

مچھ: سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کا بڑا حملہ پسپا کردیا

کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ ) مچھ میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے پسپا کردیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں، جنہوں نے دہشت گردوں کیلئے گھات لگا رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے، جس کے بعد فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں  مچھ میں متعدد راکٹوں کے دھماکے ہوئے، جس سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن