غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھر میں سرفہرست
نیو یارک(آئی این پی)بھارت میں عام انتخابات سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ منظر عام پر آگئی،ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں مودی سرکار کے انتخابات کو بھارت میں پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر مبنی غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا،رپورٹ کے مطابق بھارت میں سماجی خلیج اور پلولرائزیشن بڑھنے کا خطرہ ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی وقتی سیاسی فائدے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر مس اور ڈس انفارمیشن کا غیر معمولی استعمال کر رہی ہیں،رپورٹ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو بھارت کے لیے اگلے 10سالوں تک سب سے بڑا خطرہ تسلیم کیا گیا، رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا وسیع پیمانے پر استعمال بھارت میں شہری بدامنی، احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کا باعث بھی بن سکتا ہے،گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق غلط معلومات کے پھیلائو سے بھارتی عوام کی سماجی ہم آہنگی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ،رپورٹ میں بھارت کی بی جے پی حکومت کے دبا ئومیں یوٹیوب اور ایکس سے بی بی سی کے گجرات فسادات سے متعلق ڈاکومنٹری کے لنک کو ہٹانے کا بھی ذکر کیا گیا، رپورٹ کے مطابق یہ اقدام غلط معلومات پھیلانے کے سیاسی ایجنڈے میں سوشل میڈیا کی شمولیت کو بھی اجاگر کرتا ہے،