• news

ملک خوشحال ہو گا تو نوجوان بھی خوشحال ہو گا: حمزہ شہباز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر کے دم لیں گے۔ مسلم لیگ ن کے جیتنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملے گا، نوکریاں ملیں گی، اگر یہ ملک خوشحال ہو گا تو اس ملک کا نوجوان خوشحال ہو گا۔ اس ملک کا کسان خوشحال ہو گا۔  نواز شریف کے سنگ اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن