محققین نئی نسل کو کائنات کے سربستہ رازوں سے آشنا کرائیں: ڈاکٹر شاہد منیر
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ( تمغہ امتیاز) نے محققین پر زور دیا ہے کہ وہ نئی نسل کو کائنات کے سربستہ رازوں سے آشنا کرائیں۔ پنجاب ایچ ای سی اساتذہ اور محققین پر نئی اختراعات اور ایجادات کیلئے کئی ملین روپے خرچ کررہا ہے۔یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں '' کائنات کے راز اور کشش ثقل '' کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہی۔ ان کا کہنا تھا قدرت کی تخلیق کردہ بے حساب کہکشائیں ہیں جن کی مقصدیت پر غور وفکر کی ضرورت ہے۔امید ہے کانفرنس محققین کو مستقبل میں شعبہ کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔بہترین کانفرنس کے انعقاد پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشرف اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔