• news

  حکومت پنجاب جنرل ہسپتال میں 3ارب خرچ کررہی ہے:پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ملک کی طبی تاریخ میں کسی نگران حکومت نے اربوں روپے کی خطیر رقم سے ہسپتالوں میں مریض دوست ماحول پیدا کرنے اور علاج معالجے کی وسیع سہولیات کی دستیابی کیلئے  رویمپنگ پلان، تزئین و آرائش اورانفرا سٹرکچر کی بہتری کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ٹھوس اقدامات کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس سے ہسپتالوں کے وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں میں توسیع اور بنیادی سہولیات عمل میں لائی گئی ہیں ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے   کہا کہ وزیر اعلیٰ سید نقوی کے اس منصوبے کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں بھی تین ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے شعبہ ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور 32آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن