• news

 8 فروری ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط معاشی دہشتگردوں کا احتساب ہوگا،ضیاالدین انصاری

لاہور (خٹوٹی نامہ نگار )امید وارپی پی 147 ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ اور امید وار پی پی 117 جہانگیر خان نے کہا ہے کہ 8 فروری  ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط معاشی دہشتگردوں کا  احتساب ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت اور  عام آدمی کو معاشی بدحال کیا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان،خوشحالی اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے۔ بار بار آزمائی ہوئی  پارٹیاں اقتدار کیلئے عوام کوزبانی کلامی ترقی خوشحالی کے خواب دیکھا رہی ہیں۔25کروڑ عوام اب آزمائے ہوئے لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔انہی سابق حکمرانوں کی بیڈ گورننس سے عام آدمی  دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن