تارڑ کے سرپرست بلاول بھٹو کیساتھ مناظرہ کرنے سے بھاگ گئے:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تارڑ کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مناظرہ کرنے سے بھاگ گئے ہیں۔بلاول بھٹو نے تو تھرپارکر میں ایسے ترقیاتی کاموں کا جال بھچا کر دکھایا جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔تارڈ اور ان کے سرپرست یہ بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی دوبارہ ان کے گھروں میں آبادکاری کے کام کو یو این او کے سیکرٹری جنرل انتنو گوتیرس نے سندھ کا دورہ کرکے سندھ حکومت کی تعریف کی۔ بلاول بھٹو تو پیدائشی وڈیرے اور جاگیر دار ہیں جبکہ بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی جیسی غریبوں کی نمائندگی کرنیوالی جماعت کی بنیاد رکھی۔