عوام 8فروری کو گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں،چوہدری ابوذر
فیروزوالہ(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی 138 چوہدری ابوذر مقصود چدھڑ نے کہا ہمیں کسی صورت میں غلامی کی زندگی منظور نہیں8 فروری کو عوام تحریک انصاف کی امیدواروں کوکامیاب کروائیں ۔تحریک انصاف ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکل کر پی ٹی ائی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں پی ٹی ائی عام انتخابات میں ملک بھر سے دو انتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو سرپرائز دے گی۔