• news

 کابل قندھار شاہراہ پر صوبہ زابل کے مغل پل کا تعمیراتی کام مکمل 

کابل( نوائے وقت رپورٹ)   افغان صوبہ کابل-قندھار شاہراہ پر صوبہ زابل کے مغل پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آج وزیر تعمیرات عامہ ملا محمد عیسیٰ ثانی اور وزارت کے بعض مرکزی اور صوبائی حکام کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ نے کہا کہ مغل پل 49.2 میٹر لمبا اور 8.2 میٹر چوڑا ہے اور تعمیراتی کام وزارت تعمیرات عامہ نے 13 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل کیا ہے۔ جس کی تکمیل پر 8 ماہ کا عرصہ لگا۔ مغل پل پر کام مکمل ہونے کے بعد کابل- قندھار ہائی وے کے تمام پلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن