فیروزوالہ:ٹرین کی زد میں آ کر خاتون ہلاک
فیروزوالہ (نامہ نگار )پٹھان کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر خاتون ہلاک ہو گئی۔جواں سالہ خاتون رمضانہ بی بی ریلوے لائن کراس کر رہی تھی کہ لاہور سے آنیوالی ٹرین کی زد میں ا کرموقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے متوفیہ کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ خاتون لاہور کی رہائشی بتائی گئی ہے۔