• news

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ ہی ختم کردیا تھا، گزشتہ مینجمنٹ نے فٹنس کیمپ اور یویو ٹیسٹ وغیرہ کو مکمل نظرانداز کیا جبکہ سابق کپتان بابراعظم اور سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے متفقہ طور پر فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کیا تھا۔ اب فیلڈنگ اور فٹنس میں تنزلی پر محمدحفیظ نے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔آئندہ فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ چند کھلاڑیوں کے بڑھتے وزن سے بھی خوش نہیں تھی۔ جس کے بعد اب محمدحفیظ بطور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ فٹنس پروگرام مرتب کریں گے۔ آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیاجائیگا اور فٹنس ٹیسٹ پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیاجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن