• news

خیبرپی کے کراٹے ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس ،میڈلزجیتنے میں کامیاب 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں خیبرپی کے کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیت لئے۔ نیشنل چمپئن شپ میں خواتین کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخواکی کھلاڑی ملیحہ نے کانسی کا تمغہ جیتاجبکہ کیڈٹ کٹیگری کے کومیتے کے 52 کلو گرام اسرارنے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔57- کلوگرام میں سدیس نے کانسی کا تمغہ لیا۔خواتین کی سینئر کومیتے کے+68 کلوگرام کٹیگری میں نازیہ علی نے سلورمیڈل جیتا، مردوں کے جونیئرکٹیگری کے-55 کلوگرام میں ابرار خان نے گولڈ میڈل،جونیئر -68 کلوگرام میں شہاب نے کانسی کا تمغہ جیتا، سینئر -55 کلوگرام میں مراد خان نے سلور میڈل لیا۔سینئر -67 کلوگرام میں بلال نے سلور میڈل،خواتین کے کیڈیٹ کٹیگری میں - 54 کلوگرام میں عائزہ خیال نے کانسی کا تمغہ،سینئر -50 کلوگرام میں فاطمہ جمشیدنے کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دریں اثناء خیبرپختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں9تا12فروری پہلی رائزنگ سٹارزآل خیبر پختونخواباکسنگ چمپئن شپ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔جس میں مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگی جسکے لئے پشاور سمیت تمام ڈویژن میں ایسوسی ایشنزاور کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن