بھارتی ڈیوس کپ ٹیم پاکستان کیخلاف گروپ ون پلے آف ٹائی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)10 رکنی بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کے پلے آف ٹائی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی جس میں 5 کھلاڑی اور 5آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا ٹیم 1964 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ٹائی سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹس پر 3 سے 4 فروری تک کھیلا جائے گا۔