• news

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار میرے ساتھ ہیں: پرویز خٹک

رشکئی (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ان کے ساتھ ہیں۔ رشکئی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے، لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

ای پیپر-دی نیشن