سیشن عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف ہتک عزت کا فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔پیر کو دور ان ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے طیبہ گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔15 فروری کو سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی رپورٹ کے مطابق شہزاد سلیم کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا ثبوت نہیں ملا، وکیل صفائی کے مطابق شہزاد سلیم نے میڈیا پر ادا کیے گئے الفاظ کی تردید نہیں کی، شہزاد سلیم نے الزامات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا قرار دیا لیکن تردید نہیں کی۔ایس ایس پی کی رپورٹ کے مطابق بھی شہزاد سلیم نے طیبہ گل کے خلاف اپنے بیان کی تردید نہیں کی، بادی النظر میں شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت کیس بنتا ہے۔واضح رہے کہ شہزاد سلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔