چینی انٹرنیٹ ٹریفک پاکستان سے گزرے گی، آئی ٹی انڈسٹری نے3 اہم سنگ میل عبور کیے‘ ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے 3 اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ انہوں نے کہا چین کی انٹرنیٹ ٹریفک پاکستان سے گزرے گی، پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ نگراں وفاقی وزیر کے مطابق معاہدے سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کا خطیر ریونیو حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا اتصلات نے پاکستان میں پہلا کیریئر نیوٹرل آئی ایکس پی اینڈ ڈیٹا سینٹر قائم کردیا ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے آپریشنز کے لیے جرمن ڈیٹا سینٹر سے مل کر کام کرے گا۔