• news

متعدد وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مصطفی ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ نے سلیم کے گھر سے 16لاکھ ‘ زیورات چوری کرلئے اور فرار ہوگئی۔ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں ولی محمد کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5لا کھ30ہزار‘ زیورات،موبائل فون دیگر سامان،نواں کوٹ میں اجمل ‘ اس کی فیملی سے3 لاکھ 65ہزار‘ زیورات ‘موبائل فون،اچھرہ   میں رزاق سے اسلحہ کے زور پر 70ہزار ‘ موبائل فون،کاہنہ میں ضمیرسے 2لاکھ 30ہزار ‘ موبائل فون، راوی روڈ میں عمران سے 80ہزار‘ موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں ذیشان سے55ہزار ‘ موبائل فون،مانگا منڈی میں ساجد سے 30 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہو گئے۔چوروں نے جوہر ٹاؤن ،ڈیفنس اے ‘ سبزہ زار سے 3 کاریں، مزنگ سے رکشہ جبکہ مستی گیٹ،ماڈل ٹاؤن،رنگ محل، شادمان، شالیمار،ساندہ، فیکٹری ایریا اور ستوکتلہ کے علاقوں سے 8 موٹر سائیکل چھین لئے۔

ای پیپر-دی نیشن