اوپن مارکیٹ میں ڈالر `7پیسے سستا‘ سونا1500روپے تولہ مہنگا
کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک میں پیر کو ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں`7پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر281.16روپے سے گھٹ کر281.09روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بارپھر بڑھ گئیںاور ایک تولہ سونا1500روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔