• news

لاہور، گجرات میں مبینہ مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

لاہور+ فیروزوالہ + گجرات (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں تین مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زیرحراست ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گڑھی شاہو پولیس کو ریسکیو15 پرکال موصول ہوئی کہ چار ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی، تو ڈاکوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ڈاکو عمران عرف گوگی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ملزم عمران عرف گوگی تھانہ اولڈ انارکلی کے علاقہ میں ہونے والی چند روز قبل ہونے والی بنک ڈکیتی میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسرا پولیس مقابلہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کالا خطائی روڈ ٹی پوائنٹ پر ہوا۔ جہاں موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے روکنے پر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فیضان خان عرف ہیٹو ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ فیضان خان درجنوں ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ چھینی موٹر سائیکل، پستول برآمد کیا گیا، گجرات میں دو مارے گئے۔ اس کے علاوہ ملزم نے دو یوم قبل مخبری کے شبہ میں شہری کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں ڈاکو پولیس کے زیرحراست تھے۔ جنہیں جعلی پولیس مقابلوں میں پار کیا گیا ہے۔ تیسرا پولیس مقابلہ ڈیفنس کے علاقے میں ہوا، جہاں ڈولفن ٹیم نے 2 مسلح مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے بنگالی چوک کی طرف فرار ہو گئے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور جوابی فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے پکڑے جانے والے ڈاکو یاسر کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکر کے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم طیب عرف جٹ کینٹ کچہری سے فرار ہو گیا۔ اے ایس آئیز صفدر حسنین گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے گائوں قاضی چک کے قریب چار موٹر سائیکل سواروں نے تھانہ سول لائن کی زیر حراست دو ملزمان عرفان عرف مانا اور عباس حیدر سکنائے لاہور کو چھڑانے کی کوشش کی تو ناکامی پر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں مبینہ مقابلے کے دوران دونوں زیر حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم 80 سے زائد ڈکیتی و راہزنی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں چند روز قبل ہی تھانہ سول لائن نے گجرات کے سروس موڑ پر قتل ہونے والے ڈاکٹر ذیشان انور کے مقدمہ میں زیر حراست لیا تھا جنہوں نے ڈکیتی کی واردات میں ناکامی پر اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا اور پولیس انہیں اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لیکر جا رہی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن