• news

رکشے پر ساونڈ سسٹم رکھ کر شیخ رشید کی انتخابی مہم چلانے والے2 افراد گرفتار

   راولپنڈی (آئی این پی )  شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساونڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ الیکشن مہم  کے دوران رکشے پر سانڈ سسٹم نصب کرکے  شیخ رشید اور ان کے حمایتی امیدواروں کی مہم چلانے پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے رکشے پر سانڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور سانڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان لگا تھا سانڈ سسٹم کے ذریعے عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی کال پر الیکشن مہم کا آغاز کرنے اور ریلیاں نکالنے والوں کے خلاف بھی تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں  دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن