• news

ٹرانسپرنسی کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت، وہ نوازشریف پر تنقید کرتے تھے: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف حکومت کا تختہ الٹا تو کرپشن کم تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھ گئی۔ این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب  میں انہوں  کہا کہ لاہور والو! آپ جانتے ہو میں تو میرٹ کا بندہ ہوں، لیپ ٹاپ سکیم ہو، بھرتیوں کا معاملہ ہو میں میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کرتا۔ پہلی مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا تو لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ میرے اس جملے کو لے کر میرا بہت مذاق اڑایا گیا، اللہ کے فضل سے نوازشریف کی قیادت میں لاہور کو خوبصورت شہر بنا کر دکھایا، پھر وہ دور بھی آیا جب اس لاہور شہر کو اجاڑ دیا گیا۔ موقع ملا تو غریب، نادار اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات ملیں گی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی۔ یہ مجمع گواہی دے رہا ہے 8 فروری کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ اس مرتبہ نوازشریف کا منصوبہ یہ ہے کہ بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جائے گی۔ ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس، نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں۔ 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں چلے گا، شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔ لاہور میں سوئمنگ پولز اور ہر پارک میں ای لائبریری بنائیں گے۔ لاہور میں 14 سپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ میں نے بنایا تھا۔ ہمارے 16 ماہ کی حکومت میں کرپشن کم ہوئی۔ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر میرا دل خوش ہو گیا۔ 13 پارٹیوں کی حکومت چلانا کوئی آسان کام نہیں۔ مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی دیکھ لیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق کر لیا۔ شہباز شریف سے سردار عتیق احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا بانی پی ٹی آئی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف پر تنقید کیا کرتے تھے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن کم ہو رہی تھی۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے کی دعوت پر جواب دے دیا۔ ہمیں مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی دیکھ لیں۔ 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنا ہے۔ ووٹ شیر کو دینا ہے۔ ملکی راز کو افشا کرنے کا معاملہ قانونی معاملہ ہے۔ سبق سیکھنا چاہئے کہ سرکاری راز کو راز رکھنا چاہئے۔ سیکرٹ ایکٹ پابند بناتا ہے کہ قومی راز سینے میں دفن رہنا چاہئے۔ عدالت کے فیصلیے کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑوں گا۔ نواز شریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں سزا دی گئی۔ پانامہ میں نام نہیں تھا تو پھر نواز شریف کو اقامہ میں سزا دی گئی۔ کیا یوم آزادی پر لانگ مارچ ہوتے ہیں، دھرنے ہوتے ہیں؟۔ دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ متاثر ہوا۔ اے پی ایس پر حملے کے بعد پھر یا اور مجبوری پر دھرنا ختم کیا گیا۔ جیل میں ہوتے ہوئے بھی لوگوں نے نواز شریف کو ووٹ دیئے۔ بانی پی ٹی آئی نے تو اینٹ سے اینٹ بجا دی، ترقی کا سفر تباہ ہو گیا۔ بیانیہ اور سازش میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ 9 مئی کو پاکستان سے غداری کی گئی۔ غداری کو نظرانداز کر دیں گے تو کل کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اور  اس کے ٹولے نے فوج میں تقسیم کی سازش کی۔ اتحادی جماعتوں نے مجھے وزیراعظم منتخب کیا۔ بڑے بھائی نے نامزد کیا تھا۔ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی۔ یہ ثابت ہو گیا ہے حالیہ سروے سے کہ پنجاب میں نواز شریف سب سے آگے  ہیں۔ بلوچستان میں بھی نواز شریف کو بڑی پذیرائی ملی ہے۔ ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی بہتری کیلئے جان لڑا دیں گے۔ وزارت عظمیٰ کیلئے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق نوازشریف کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔ صدر کے عہدے  سے متعلق ایوان نے فیصلہ کرنا ہے۔ مناظرے کے خلاف نہیں، اس کے حق میں ہوں۔ میں نے کہا تھا  سندھ آنے کی دعوت دیں تو مناظرہ اور موازنہ ہو جائے گا۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے جبکہ لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔ عطاء تارڑ کے مقابلے میں ایک مہربان یہاں آیا ہے اور کہتا ہے  کہ لاہور میں پانی نہیں ملتا۔ میں اپنے مہربان کو بتاتا ہوں کراچی میں پینے کا پانی ٹینکر میں ملتا ہے اور لاہور میں سڑکیں  صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔ نواز شریف وزیراعظم بنے تو کراچی میں ٹینکر مافیا ختم ہو جائے گا اور پانی نلکوں میں آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن