• news

 ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب 

 اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 56 شرکاء کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت تمام وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔اجلاس میں چاروں چیف سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین واپڈا،چیئرمین نادرا اور ایف بی آر حکام بھی شرکت کریں گے۔شرکاء کو اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈا بھجوا دیا گیا ہے۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں 24 محکموں، اداروں اور وزارتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کی تشکیلِ نو پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں یو اے ای اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر پیش رفت رپورٹ پیش ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن