• news

منی لانڈرنگ مقدمہ : مونس الٰہی اشتہاری قرار،  وارنٹ گرفتاری‘جائیداد ضبط کرنے کا حکم 

لاہور (خبر نگار+نیٹ نیوز) لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار  دے دیا۔ سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ  نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کیا۔ دائمی  وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کر دئیے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ  ایف آئی  اے انٹرپول سے رابطہ کر کے مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہٰی  نے ٹویٹ میں کہا جس کیس میں ریڈ وارنٹ کے لیے لکھا گیا اس میں الزام ہے کہ میرے دوست نے آف شور کمپنی بنائی۔ الزام ہے کہ دوست نے میرے اور  والد کی منی لانڈرنگ کے لیے آف شور کمپنی بنائی۔ یہ اتنے نالائق ہیں مونس الہٰی کے مطابق وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور دوست کی عمر 3 سال تھی۔عدالت نے مونس الہی کی جائیداد ضبط کر نے کا حکم جاری کردیا۔ تفتیشی افسر نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن