• news

 مقبوضہ کشمیر: قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان گرفتار

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں  قابض بھارتی فوج کے کریک ڈاون کے دوران کشمیریوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،بارہمولہ قصبے میں دو نوجوانوں کو  کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مختلف علاقوں میںکریک ڈاون جاری ہیں اس دوران کشمیری نوجونوانوں کی گرفتاریاں ہورہیں ہیں۔جبکہ بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک شخص کے رہائشی مکان پر قبضہ کر لیا۔ پولیس نے ضلع کے علاقے ماگام میں محمد رمضان میر کا گھر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے  قانون کے تحت قبضے میں لیا ہے۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت اپنی کشمیر دشمن ظالمانہ پالیسیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے پوری دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن